وائس آف امریکہ اسرائیل کا غزہ کے انسانی ہمدردی کے نامزد علاقے سے انخلا کا دوسرا حکم Public Domain  — ایک ہفتے کے دوران ان علاقوں کو خالی کرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، جنہیں اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں سے پناہ کی تلاش میں نکلنے والوں کے لیے ایک محفوظ مقام کے طور پر نامزد کیا ہے۔ 1 hr
وائس آف امریکہ بھارتی کشمیر: اپوزیشن اور سیاحت کے شعبے سے وابستہ شخصیات امریکی ٹریول ایڈوائزری سے ناخوش Public Domain  — امریکی محکمۂ خارجہ نے حال ہی میں ٹریول ایڈوائزری میں اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر سمیت بھارت کے بعض حصوں کا سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ 1 hr
وائس آف امریکہ بارش کے دوران پیرس اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب Public Domain   ... 2 hr
The Third Pole  بدلتے ہوئے دریا کنارے زندگی: دریائے سندھ کے کنارے رہنے والوں کی زندگیوں کی جھلکیاں CC BY-NC-ND  —  پہاڑ سے سمندر تک کے سفر کے دوران، دی تھرڈ پول کی ملاقات ان لوگوں سے ہوئی جن کی زندگیاں دریاۓ سندھ سے جڑی ہوئی ہیں جو انکا نگہبان ہے، ان کی بربادی کا سامان بھی رکھتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ بدلتا جا رہا ہے The post  بدلتے ہوئے دریا کنارے زندگی: دریائے سندھ کے کنارے رہنے والوں کی زندگیوں کی جھلکیاں appeared first on Dialogue Earth. 7 hr
وائس آف امریکہ امریکی انتخابات: بھارتی امریکی ووٹر اس سال ووٹنگ کے لیے اتنے پرجوش کیوں؟ Public Domain  — ریپبلکنز کے لئے سرگرم کارکن یقین سے کہہ رہے ہیں کہ بھارت کے ہندو قوم پرست وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ٹرمپ کے قریبی تعلقات کا اثر سابق صدر کے ووٹوں پر نظر آئے گا۔ 12 hr
وائس آف امریکہ ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ملاقات: کیا دونوں کاسیاسی اتحادبحال ہو سکتا ہے؟ Public Domain  — دونوں نے اس اہم سیاسی اتحاد کوبحال کرنے کی کوشش کی جو 2020 میں اس وقت ٹوٹ گیا تھا جب نیتن یاہو نے جو بائیڈن کو ٹرمپ کےخلاف صدارتی فتح پر مبارکباد دی تھی۔ 12 hr
وائس آف امریکہ لیبیا کے 95 شہریوں کی جنوبی افریقہ میں مشتبہ فوجی تربیتی کیمپ سے گرفتاری Public Domain  — ویب ڈیسک —  جنوبی افریقہ کی پولیس نے جمعہ کو ایک مشتبہ خفیہ فوجی تربیتی کیمپ پر چھاپہ مار کر 95 لیبیائی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ لیبیا کے باشندوں نے بتایا کہ وہ سیکیورٹی گارڈز کی تربیت کے لیے اسٹڈی ویزے پر ملک میں داخل ہوئے تھے ۔ پولیس اور حکام نے یہ نہیں بتایا ہے کہ آیا کیمپوں پر کسی خاص گروپ یا تنازع سے منسلک ہونے کا شبہ ہے۔   جنوبی افریقہ کی پولیس نے جمعہ کو ایک مشتبہ خفیہ فوجی تربیتی کیمپ پر چھاپہ مار کر 95 لیبیائی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے اور حکام نے کہا کہ وہ اس کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ملک کے دیگر حصوں میں مزید غیر قانونی اڈے موجود ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ کیمپ جوہانسبرگ کے شمال مشرق میں تقریباً 360 کلومیٹر کے فاصلے پر صوبہ Mpumalanga میں دریائے وائٹ کے ایک فارم میں واقع تھا۔۔ قومی پولیس کی ترجمان ایتھلینڈا میتھے نے سوشل میڈیا سائٹ X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ لیبیا کے باشندوں نے بتایا کہ وہ سیکیورٹی گارڈز کی تربیت کے لیے اسٹڈی ویزے پر ملک میں داخل ہوئے تھے، لیکن پولیس کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ انھوں نے فوجی تربیت حاصل کی ہے۔ ٹی وی نیوز چینل’ نیوز روم افریقہ نے گرفتاریوں کے مقام کی تصاویر نشر کی ہیں، جن میں ایک فوجی طرز کا کیمپ دکھایا گیا ہے جس میں بڑے سبز اور خاکی خیمے لگاتار لگائے گئے ہیں۔ درجنوں افراد کو گرفتاری کے وقت شہری لباس پہنے ہوئےقطار میں کھڑے دکھایا گیاہے۔ مقامی سرکاری اہلکار جیکی میکی نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور فارم کے مالک سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکام کو اطلاع ملی تھی کہ صوبہ Mpumalanga کے دو دیگر قصبوں کے قریب بھی اسی طرح کے خفیہ کیمپ ہیں۔ یہ صوبہ ہمسایہ ممالک موزمبیق اور سوازی لینڈ سے متصل ہے اور غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے جنوبی افریقہ کے حکام کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ پولیس اور حکام نے یہ نہیں بتایا ہے کہ آیا کیمپوں پر کسی خاص گروپ یا تنازع سے منسلک ہونے کا شبہ ہے۔ ماسی نے کہا کہ تحقیقات سے علم ہو گا کہ آیا جنوبی افریقہ میں کیمپوں کا کوئی نیٹ ورک موجود ہے اور یہ کہ "وہ ہمارے ملک میں فوجی تربیت کیوں حاصل کر رہے ہیں۔" پولیس نے کہا کہ یہ افراد حالیہ مہینوں میں اس فارم کے قریب واقع کمیونٹیز میں رپورٹ کیے گئے جرائم سے بھی منسلک ہو سکتے ہیں۔ پولیس کے ترجمان ڈونلڈ مدھولی نے کہا، " پولیس کے پاس ایسی سنگین رپورٹیں درج کروائی گئی ہیں جن میں عصمت دری اور مسلح ڈکیتیوں کے کیس بھی شامل ہیں، جن کے بارے میں شکایت کنندگان کا دعویٰ ہے کہ اس کے مرتکب نامعلوم غیر ملکی ہیں جو بظاہر ایشیائی نسل کے ہیں۔" "آج ہمیں یہاں جو کچھ ملا ہے اسے ہم بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ انہیں کون تربیت دے رہا تھا، انہیں کس لیے تربیت دی جا رہی تھی اور یہ تربیت یہاں جنوبی افریقہ میں کیوں ہو رہی ہے۔ یہ نہ صرف جنوبی افریقہ کے لیے بلکہ خطرے کا باعث ہو سکتا ہے۔ پورے جنوبی افریقہ کے علاقے میں بھی۔" پولیس نے کہا کہ لیبیائی باشندوں کی گرفتاری اور کیمپ کو بند کرنے کی کارروائی دو روز قبل شروع ہوئی تھی۔ ماسی نے کہا کہ لیبیا کے شہری کم از کم اپریل سے ملک میں ہیں۔ قائم مقام صوبائی پولیس کمشنر میجر۔ جنرل زیف خوانازی نے ایک بیان میں کہا، "حراست میں لیے گئے تمام 95 افراد لیبیا کے شہری ہیں اور فی الحال متعلقہ حکام ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔" پولیس کے ترجمان، مدھولی نے کہا کہ ملک کے سیکورٹی ریگولیٹر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کیمپ میں جس قسم کی تربیت ہو رہی ہے وہ سیکورٹی گارڈز کی ٹریننگ کے دائرہ کار سے باہر ہے۔ "ہمیں جس قسم کا سامان ملا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں مکمل فوجی ٹریننگ ہو رہی تھی۔ یہ بنیادی طور پر ایک فوجی اڈہ تھا۔" اس رپورٹ کا  مواد اے پی سے لیا گیا ہے۔ 14 hr
وائس آف امریکہ پاکستانی پشتون سرحدی علاقوں میں فوجی کارروائی کے مخالف Public Domain  —  وادی سوات میں مالاکنڈ یونیورسٹی کے ایک ماہر تعلیم مراد علی کہتے ہیں کہ خطے کی فوجی کارروائیوں کی تاریخ نے فوج کے منصوبوں پر بہت سے لوگوں کو شکوک و شبہات کا شکار کر دیا ہے۔ 18 hr
پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا ریت کے ٹیلوں میں گونجتی مورچنگ کی آواز CC BY-NC-ND  — موہن لال لوہار نصف صدی سے زیادہ عرصے سے مورچنگ بنا رہے ہیں۔ اس ضربی ساز کی آواز کو راجستھان کے ریت کے ٹیلوں پر ہر جگہ سنا جا سکتا ہے 18 hr
وائس آف امریکہ جنگ کے بعد کے غزہ کے لیے 'عارضی بین الاقوامی مشن' مقرر کیا جائے: متحدہ عرب امارات Public Domain  — متحدہ عرب امارات کی  وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی، وام کو بتایا کہ " غزہ میں امن و سلامتی کو مستحکم کرنے اور انسانی مصائب کے  خاتمےکا آغاز فلسطینی  حکومت کی ایک با ضابطہ دعوت کے ساتھ  غزہ میں ایک عارضی بین الاقوامی مشن کی تعیناتی سے ہونا چاہیے۔" 20 hr
وائس آف امریکہ ویو 360 | 26 جولائی 2024 کا پروگرام Public Domain  — آج ویو تھری سکسٹی میں دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس اب بھی بڑا مہلک مرض ہے۔ پاکستان ہیپاٹائٹس سے متاثرہ ممالک میں پہلے دس ممالک میں کیوں ہے۔۔ اور کیا اس سے بچاؤ ممکن ہے۔۔ جاننے کی کوشش کریں گے آج کے شو میں۔ 20 hr
Global Voices پاکستان: ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش, ایک ڈیجیٹل بحران منتظر CC BY  — عمران خان کی گرفتاری کے دوران پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش ملک میں جمہوریت، آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا۔ 21 hr
وائس آف امریکہ ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 6 بجے Public Domain   ... 21 hr
وائس آف امریکہ ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 7 بجے Public Domain   ... 21 hr
وائس آف امریکہ وی او اے اردو کی نیوز ہیڈ لائنز | 26 جولائی 2024 Public Domain  —  پاکستان ملک میں چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے: بیجنگ، پاکستان نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا:مودی، چین کے اثر و رسوخ سے نمٹنے کے لیے بھارت امریکہ دفاعی تعاون ایکٹ متعارف ،فرانس ریل نیٹ ورک پر تخریب کاری لاکھوں مسافر متاثر، یہ اور دیگر عالمی خبروں کے لئے دیکھئے نیوز ہیڈلائنز خالد حمید کے ساتھ 22 hr
وائس آف امریکہ عمران خان کو فوج کی حراست میں جانے کا خدشہ کیوں ہے؟ Public Domain  — بعض ماہرین کے مطابق عمران خان کو سول عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اُنہیں خدشہ ہے کہ شاید اُنہیں فوج کی تحویل میں دیا جا سکتا ہے۔ 22 hr
پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا باد مخالف میں الجھے پٹنہ کے پتنگ ساز CC BY-NC-ND  — پتنگ بازی کے کھیل کو ایک پیچیدہ دستکاری کا تعاون حاصل ہے۔ یہ سات مرحلوں پر مبنی ایک عمل کا نتیجہ ہے، جس میں مختلف مہارتوں اور مواد کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہار کی راجدھانی تلنگیوں (پتنگوں) کی ایک بڑی سپلائر ہے، اور یہاں بننے والی پتنگیں اپنی علاحدہ شناخت رکھتی ہیں، لیکن یہ کھیل بجائے خود زوال پذیر ہے 23 hr
وائس آف امریکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کا جلسہ، حکومت کو گوادر کے انتخاب پر اعتراض Public Domain  — بلوچستان میں لاپتا افراد کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے 28 جولائی کو گوادر میں 'بلوچ راجی مچی' جلسے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے نمائندے اس جلسے کی ٹائمنگ اور مقام پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ مزید تفصیل مرتضیٰ زہری کی اس رپورٹ میں۔ 1 d
وائس آف امریکہ اولمپکس کے افتتاح سے قبل پیرس میں ریلوے نیٹ ورک پر 'آتشزنی'، لاکھوں مسافر متاثر Public Domain  — فرانس کے حکام نے ان حملوں کو "مجرمانہ کارروائیاں" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ان حملوں کا اولمپکس گیمز سے کوئی تعلق تھا۔ 1 d
وائس آف امریکہ صدارتی نامزدگی؛ سابق صدر اوباما اور اُن کی اہلیہ نے بھی کاملا ہیرس کی حمایت کر دی Public Domain  — ڈیمو کریٹک حلقوں میں مقبول براک اوباما اور اُن کی اہلیہ کی حمایت کا اعلان جمعے کو دونوں کی جانب سے کاملا ہیرس کو کی جانے والی فون کال میں کیا گیا۔ 1 d
وائس آف امریکہ پاکستان میں سوشل میڈیا کی 'نگرانی' کے لیے فائر وال، اب کیا کچھ کنٹرول کیا جا سکے گا؟ Public Domain  — ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کنٹرول کرنے سے ملک میں آن لائن بزنس اور بینکنگ سمیت دیگر کئی شعبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔  1 d
وائس آف امریکہ پاکستان میں کوٹہ سسٹم کیسا ہے؟ Public Domain  — بنگلہ دیش کی طرح پاکستان میں بھی برسوں سے کوٹہ سسٹم نافذ ہے۔ بنگلہ دیش میں طلبہ کے احتجاج کے بعد سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ اب 93 فی صد ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں گی۔ لیکن پاکستان میں 50 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود یہ سسٹم اب بھی برقرار ہے۔ مزید تفصیلات محمد ثاقب کی اس رپورٹ میں۔ 1 d
پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا ’لوگ میری عزت کرتے ہیں کیونکہ میں تھیٹر فنکار ہوں‘ CC BY-NC-ND  — ایک تیروکوتو فنکار تمل ناڈو میں تھیٹر کے اس قدیم طرز میں اپنے فن کا جوہر دکھانے والے ٹرانسجینڈر فنکاروں کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بتا رہے ہیں 1 d
وائس آف امریکہ کارگل جنگ کے 25 برس: پاکستان نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، مودی کا تقریب سے خطاب Public Domain  — بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کارگل میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ کارگل جنگ سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ریاست کے لیے دی گئی قربانی امر ہوتی ہے۔ صدیاں گزر جاتی ہیں لیکن ریاست کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی بازی لگانے والوں کے نام ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔ 1 d
وائس آف امریکہ خصوصی افراد کے مسائل؛ 'عالمی جنگوں نے مزید معذوریاں پیدا کی ہیں' Public Domain  — چھبیس جولائی 1990 میں امریکہ میں معذوری کے ایک ایسے ایکٹ پر دستخط کیے گئے جو انہیں ملازمت کے دوران امتیازی سلوک سے تخفظ فراہم کرتا ہے۔ لیکن ایسے افراد کے لیے زندگی بہتر بنانے کے مواقعوں میں نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر میں کمی نظر آتی ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کی بین الاقوامی معذوری کے حقوق کی خصوصی مشیر سارہ منکارا کی ارم عباسی سے گفتگو سنیے۔ 1 d
وائس آف امریکہ طوفان گائمی سے فلپائن اور تائیوان میں تباہی، چین سے بھی ٹکرا گیا Public Domain   ... 1 d
وائس آف امریکہ  امریکہ میں سیاسی تبدیلیاں کمزوری کی علامت نہیں، واشنگٹن کا حریفوں کو انتباہ Public Domain  — امریکی حکام نے حریفوں کو سیاسی منظر نامے میں حالیہ تبدیلیوں میں کسی بھی قسم کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے کے خلاف متنبہ کیا ہے۔ 1 d
وائس آف امریکہ میکسیکو کے ڈرگ مافیا کا سرغنہ امریکہ میں ساتھی سمیت گرفتار Public Domain  — زمباڈا گارشیا کا شمار میکسیکو کی تاریخ کے ایک بڑے منشیات اسمگلرز میں ہوتا ہے جو منشیات اسمگلنگ کے بدنامِ زمانہ گروہ 'سنالاؤ' کے شریک بانی ہیں۔  1 d
Global Voices مرویہ ملک، پاکستان کی پہلی خواجہ سرا نیوز کاسٹر، اپنی کمیونٹی کی طرف سماجی نقطہ نظر تبدیل کرنا چاہتی... CC BY  — "لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو ہم نہیں کر سکتے، ہم پڑھے لکھے ہیں، ڈگریاں ہیں، لیکن نہ موقعے، نہ حوصلہ افضائی۔ میں یہ تبدیل کرنا چاہتی ہوں" 1 d
Global Voices پشتون لانگ مارچ کا سالوں کی نسلی ہدف بندی کے بعد انصاف کا مطالبہ CC BY  — فاٹا کے قبائلی علاقوں اور پاکستان کے دیگر حصوں سے پشتون ایک ہفتے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر دھرنا دے رہے ہیں۔ 1 d
Global Voices بھارتی پروفیسر کس طرح پلاسٹک آلودگی کو ہائی ویز میں بدل رہا ہے CC BY  — ملک میں پلاسٹک آلودگی کے بڑھتے مسئلے کو دیکھتے ہوئے، ڈاکٹر واسودیون نے ایک ایسا طریقہ بنایا جس سے پالسٹک آلودگی کو رسائیکل کر کے لچکدار اور پائدار روڈ بنائے جا سکتے ہیں۔ 1 d
Global Voices نیپال کے کامی ریتا نے ریکارڈ کے مطابق 22 بار ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا CC BY  — سمیٹنگ ایورسٹ؟ یہ ایسے ہے جیسے روزانہ کا کام ہے۔ 1 d
Global Voices خواتین تنظیم کار کشمیر میں رکاوٹیں توڑتے ہوئے CC BY  — مجھے سماجی میڈیا پر منفی رائے ملتی ہے، خواتین کی طرف سے بھی، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ منفی رائے مجھے بہتر انسان سے بہتر ڈیزائنر بناتی ہیں۔ 1 d
Global Voices ڈیجیٹل جرنلسٹ لوئس کارلوس وینیزویلا میں گمشدہ ہیں CC BY  — لوئس کارلوس وینزویلا میں متضاد صحافت کے سب سے زیادہ نمایاں چہروں میں سے ایک ہیں۔ 1 d
Global Voices بریانی کہانیاں: کیا بریانی پاکستان کی قومی ڈش ہے؟ CC BY  — بریانی جنوبی ایشیا کے کھانوں میں بادشاہ تسلیم کی جاتی ہے مگر کیا یہ پاکستان کی نیشنل ڈش ہے؟ 1 d
Global Voices ‎آسٹریلیا کی آگ سے دھواں جنوبی امریکہ تک جا پہنچا CC BY  — آسٹریلیا کی میگافائرز کے دھوئیں نے بحرالکاہل میں 12،000 کلومیٹر سفر کیا۔ 1 d
وائس آف امریکہ نیتن یاہو  کی بائیڈن اور ہیرس سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی دباؤ  Public Domain  — ایک امریکی عہدے دار نے کہا ہے کہ ہیرس سے جو جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی امریکہ کی ایک اولین ممتاز رہنما ہیں، توقع کی گئی تھی کہ وہ فلسطینیوں کی حالت زار پر مرکوز رہتے ہوئے اور اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے اپنے حق دفاع کی حمایت کرتے ہوئے، انتظامیہ کے موقف کی پوری طرح سے پیروی کریں۔ 1 d
وائس آف امریکہ  چین کے اثر و رسوخ سے نمٹنے کے لیے بھارت امریکہ دفاعی تعاون ایکٹ متعارف Public Domain  — ویب ڈیسک —  چین کے اثر و رسوخ سے نمٹنے کے لیے بھارت امریکہ دفاعی تعاون ایکٹ متعارف۔ یہ بل امریکی ریاست فلوریڈا سے ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو نے متعارف کرایا۔ مجوزہ بل پاکستان یا پراکسی گروپوں کی طرف سے بھارت کے خلاف جارحیت پر اسلام آباد کے لیے امداد تک رسائی پر بندش کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔ بل کے مطابق بھارت کو علاقائی سلامتی کے خطرات کی صورت میں امریکہ نئی دہلی کو ضروری سیکیورٹی فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنے دشمنوں کا مقابلہ کر سکے۔   امریکی ریاست فلوریڈا سے ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو نے ایسا بل متعارف کرایا ہے جو چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے نمٹنے کے لیے امریکہ۔ بھارت شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا متقاضی ہے۔ مجوزہ بل پاکستان یا پراکسی گروپوں کی طرف سے بھارت کے خلاف جارحیت پر اسلام آباد کے لیے امداد تک رسائی پر بندش کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔ ’ یو ایس انڈیا ڈیفینس کوآپریشن ایکٹ‘ سے موسوم بل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کو چین کی طرف سے بڑھتی ہوئی جارحیت کا سامنا ہے۔ بل کے مطابق بھارت کو علاقائی سلامتی کے خطرات کی صورت میں امریکہ نئی دہلی کو ضروری سیکیورٹی فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنے دشمنوں کا مقابلہ کر سکے۔ امریکہ دفاع، سول سپیس، ٹیکنالوجی، میڈیسن اور اکنامک انویسٹمنٹس کے شعبوں میں بھارت کے ساتھ تعاون کرے گا اور بھارت کو روس سے ایسے آلات کی خریداری میں CAATSA پابندیوں سے محدود استثنیٰ دے گا جو بھارت کی فوج استعمال کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکنالوجی کی منتقلی میں بھارت کو وہ سٹیٹس دیا جائے گا جو اسرائیل، کوریا اور نیٹو جیسے اتحادیوں کو حاصل ہے۔ بل اس بات کا بھی تقاضا کرتا ہے کہ اگر پاکستان بھارت کے خلاف دہشتگردی کا مرتکب ہوتا ہے تو اسلام آباد سیکیورٹی کی مد میں امداد حاصل نہ کر سکے۔ بل کے مطابق بھارت کی دفاعی ہتھیاروں تک رسائی کے عمل کو دو سال کے لیے تیز تر بنایا جائے اور اس ضمن میں بھی بھارت کو وہی سٹیٹس حاصل ہو گا جو دوسرے اتحادیوں کے لیے ہے۔ بھارت کے لیے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کو وسیع کیا جائے گا۔ بھارت امریکہ دفاعی تعاون ایکٹ پاکستان کی طرف سے بشمول دہشتگرد اور پراکسی گروپوں کے ذریعے جارحانہ طاقت کے استعمال پر کانگریس کو رپورٹ بھجوائے جانے کا بھی متقاضی ہے۔ 1 d
وائس آف امریکہ امریکی انتخابات: صدور جنہوں نے دوسری مدت کے لیے انتخاب میں حصہ نہیں لیا Public Domain  — حالیہ دہائیوں میں اہل امیدواروں کے لیے  دوبارہ انتخاب میں حصہ لینے کی توقع ایک طے شدہ امرِ بن چکا ہے جس کی وجہ سےبائیڈن کا الگ ہو جانے کا فیصلہ غیر معمولی دکھائی دیتا ہے۔ 1 d
وائس آف امریکہ ایران نے 2008 کے مقدمے کے آخری مدعا علیہ کو پھانسی دے دی: این جی اوز Public Domain  — ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس (IHR) اور امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ نیوز ایجنسی (HRANA)، ہرانا نے الگ الگ بیانات میں کہا کہ  14سال سے زیادہ  عرصہ قبل اس مقدمے میں گرفتار کیےگئے پہلے سات افراد میں شامل  شیخہ کو  شمال مغربی ایران کی ارمیا جیل میں موت کے گھاٹ اتار  دیا گیا ۔ 1 d
وائس آف امریکہ چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، سرحدی معاملات کے فوری حل پر اتفاق Public Domain  — جے شنکر نے مختصر پیغام رسانی کے پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ ہم نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول اور ماضی کے معاہدوں کے مکمل احترام کو یقینی بنانے اور اس سلسلے میں منقطع ہونے والے عمل کی تکمیل کے لیے رہنمائی فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔ 1 d
پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کلوندر کور: پنجاب میں مزاحمت کی تاریخ کا نیا چہرہ CC BY-NC-ND  — چنڈی گڑھ ہوائی اڈہ پر سی آئی ایس ایف کی کانسٹیبل کلوندر کور کے ذریعے ہماچل کے منڈی سے لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کو طمانچہ لگانے کے واقعہ کو الگ نقطہ نظر سے بیان کرنے کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں ذاتی مزاحمت درج کرانے کی پرانی روایت رہی ہے، اور اس فطرت اور اس کے اسباب کو ٹھیک سے سمجھنے کی ضرورت ہے 1 d
وائس آف امریکہ ماسکو میں پوٹن اور صدر اسد کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار Public Domain  — صدر بشار الأسد نے روسی مترجم کے ذریعے صدر پوٹن سے کہا کہ بحیثیت مجموعی عالمی سطح پر رونما ہونے والے واقعات اور یوریشیا خطے کی آج کی صورت حال میں ہماری آج کی ملاقات بہت اہمیت رکھتی ہے۔ 1 d
وائس آف امریکہ اسرائیل: غزہ سے 5 مغویوں کی لاشیں برآمد کی ہیں Public Domain  — فوج نے بتایا کہ حماس پانچوں افراد کی لاشیں غزہ لے گئی تھی جہاں اسرائیلی فورسز نے جنوبی شہر خان یونس میں ان کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا۔ 1 d
وائس آف امریکہ ویو 360 | 25 جولائی 2024 کا پروگرام Public Domain  — آج ویو تھری سکسٹی میں۔۔ امریکہ پاکستان کے چین پر حد سے زیادہ انحصار کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کانگرس میں دیا گیا ، امریکی عہدیدار کا بیان کیا ظاہر کرتا ہے ۔۔بات کریں گے آج کے شو میں 1 d
وائس آف امریکہ وی او اے اردو کی نیوز ہیڈ لائنز | 25 جولائی 2024 Public Domain  — پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے آئین میں فراہم کردہ حقوق دینا لازم ہیں: امریکی سفیر، پاکستان کے وزیرِخزانہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کادورہ چین، اسرائیل جنگ کے بعد فلسطینی سرزمین پرسیکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا:نیتن یاہو، پوٹن کی کریملن میں شام کے صدر سے ملاقات: ہیڈلائنز خالد حمید کے ساتھ 1 d
وائس آف امریکہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کا خطاب؛ امریکی ارکانِ کانگریس کیا کہتے ہیں؟ Public Domain  — اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے دورۂ امریکہ کے دوران کانگریس سے بھی خطاب کیا۔ اس خطاب پر اراکینِ کانگریس کیا کہتے ہیں؟ جانیے اس ویڈیو میں۔ 1 d
وائس آف امریکہ ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 5 بجے Public Domain   ... 1 d
وائس آف امریکہ ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 6 بجے Public Domain   ... 1 d
وائس آف امریکہ ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 7 بجے Public Domain   ... 1 d